دہشت گردی اور نظریہُ اسلامی

on Wednesday, August 8, 2012

 

Islam and Terrorism

Islam and Terrorism

۱۱ ستمبر ۲۰۰۱ کے بعد جو سب سے اہم مسئلہ سامنے آیا وہ دہشت گردی کا تھا ۔ ورلڈ ٹریڈ سنٹر پر حملے کے بعد جو صورتحال دہشت گردی کے حوالے سے بنی اس کا سامنا آج تک کرنا پڑ رہا ہے ۔ امریکہ نے دہشت گردی کے خلاف اعلان جنگ کیا ۔ اور اس کے ساتھ ہی امریکہ نے برطانیہ اور دوسرے اتحادی ممالک کے ساتھ مل کر ۷ اکتوبر کو افغانستان پر حملہ کر دیا ۔ امریکہ نے جن افراد کا نام منظر عام پر لایا بدقسمتی سے وہ مسلمان افراد کے نام تھے۔ اس کے علاوہ امریکہ نے اسامہ بن لادن اور القائدہ اورطالبان کے خلاف بھی اعلان جنگ کیا بہر حال مئی ۲۰۱۱ میں امریکہ نے اسامہ بن لادن کو پاکستان میں ہلاک کرنے کا دعوٰی کر دیا ۔  اس خونی جنگ میں امریکہ نے اس کے بعد عراق پر حملہ کیا اور بہت سے بے گناہ مسلمان مرد و خواتین کو شہید کر دیا گیا اور یہ جنگ آج تک جاری ہے اگر یہ کہا جائے کہ یہ جنگ اسلام کے خلاف ہے تو بجا نہ ہو گا کیونکہ اس جنگ میں جتنا مسلم ممالک کو نقصان اٹھانا پڑا وہ ناقابل بیان ہے ۔

اس سارے معاملے میں اسلام کو بہت نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی اور دہشت گردی کے سارے معاملے کو اسلام کے ساتھ جوڑنے کی کوشش کی گئی لیکن حقیقت میں دہشت گردی کا اسلام سے سرے سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔

اسلام ایک ایسا نظام حیات ہے کہ جس کا تعلق ایک اللہ کو ماننے پر مبنی ہے اور انسان جو کچھ اس دنیا میں کرتا ہے اس کے بارے میں قیامت کے دن جواب دینے پر یقین رکھنا ہے ۔ اسلام میں ہر ذاتی اور معاشرتی پہلو کا الگ الگ زکر ہے اور اسلام کا جہاد کا نظام بہت اعلی اور اہم ہے ۔ جہاد کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔

لیکن یہاں یہ بات قابل غور ہے کہ اگر ایک مسلم کو ئی جرم کرے تو اس کو دہشت گرد اور اس کا جرم اسلام پر ڈال دیا جاتا ہے اور یہ ہی کام ایک غیر مسلم کرے تو اس صورت میں نہ تو وہ پھر دہشت گرد ہے اور نہ ہی اس کا اس کے مذہب کے ساتھ کوئی تعلق ہے ۔ اس بات سے ہم یہ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ ایک شخص کہ جس کا تعلق اسلام سے ہے اور وہ کوئی غیر قانونی کام کرتا ہے تو اس کا اسلام کے ساتھ کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی اسلام دہشت گردی کی فروغ کی تعلیم دیتا ہے ۔

اسرائیل جو کہ فلسطین پر قابض ہے اس نے لاکھوں مسلمانوں کا قتل عام کیا۔ بھارت جو کہ کشمیر پر قابض ہے اس نے بھی ہزاروں مسلمانوں کا قتل عام کیا اور اسی طرح اور بہت سے مسلم ممالک ہیں کہ جن پر مسلمانوں پر ظلم و زیادتی کی ان گنت داستانیں ہیں لیکن یہ سب دہشت گردی کی زمرے میں نہیں آتے ؟ کیا ان کو مسلمانوں کو قتل کرنے کا حق ہے ؟ کیا مسلمان کی کوئی قرر و قیمت نہیں ہے ؟ یہ وہ سوالات ہیں جن کو سلجھانا ابھی باقی ہے ۔


Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...

About the author

Samad Aslam Khan

Samad Aslam Khan is C.E.O at SKYS Web Solutions. He has the writing bug which is forcing him to contribute for Muslim Academy. He's serving for the Muslim Academy with all the skills he have or he can have. . .



View the Original article

0 comments: