دور جدید اور اسلام میں حجاب کی کیا اہمیت ہے ۔

on Thursday, August 2, 2012

Hijab in Islam

اسلام میں حجاب کی بہت اہمیت ہے۔ اسلام میں عورتوں کو پردہ کا حکم ہے، پردہ حیا کا ضامن ہے اللہ خود پاک ہے اور حیا کو پسند کرتا ہے۔

حجاب اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی خوشنودی حاصل کرنے کا ایک زریعہ ہے کیونکہ باحیا عورت کا اسلامی معاشرے میں بہت عزت و وقار کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ اور اللہ حیا کو پسند کرتا ہے۔

عجز و انکساری کا پیکر

قران پاک میں پردہ کا سختی سے حکم کیا گیا ہے اور اس پر عمل کرنا ہر اس مسلمان عورت پر فرض ہے کہ جو اللہ اور اس کے رسول ﷺ پر ایمان رکھتی ہے ۔ کیونکہ پردہ عورت کو شیطان کے شر سے محفوظ بنا دیتا ہے۔

طہارت و پاکییزگی

حجاب انسان کو بری نظر اور فتنا سے محفوظ رکھتا ہے  قران شریف میں ایک جگہ ارشاد ہوتا ہے کہ ‘‘اور جب تم نبی ﷺ کے گھر والوں (ان کی ازواجہ مطہرات) سے کچھ مانگو یا ان سے کچھ پوچھو تو پردہ کے پیچھے سے مانگو یہ تمہارے اور ان کے دلوں کے لیے بہتر ہے’’

حجاب تقویٰ کی علامت ہے

حجاب تقویٰ حاصل کرنے کا زریعہ ہے اسلام ایک مکمل دین حیات ہے اور تقویٰ ہی انسان کو اللہ کے قریب لے جاتا ہے ۔

حجاب ایمان کی علامت ہے ۔

جیسا کے حجاب کے بارے میں اسلام میں بہت زور دیا گیا۔ اسلام میں حجاب ایمان کی علامت ہے ۔ حجاب ایک مسلمان عورت ہونے کی نشاندہی کرتا ہے اور ہیمں مسلمان ہونے پر فخر کرنا چاہیے۔

حجاب کی دور جدید میں اہمیت

اس جدید دور میں حجاب کی اہمیت اور بھی زیادہ ہے کیونکہ ہر طرف نفسہ نفسی کا دور دورا ہے برائی عروج پر ہے اس لیے حجاب کی اہمیت موجودہ دور میں بہت اہمیت کی حامل ہے ۔ کیونکہ حجاب برائی کے راستہ کو روکتا ہے ۔

عزت و وقار کی علامت

حجاب ایک عورت کے لیے عزت و وقار کی اہمیت کا حامل ہے ۔ اور پردہ کی حالت میں ایک عورت گھر سے نکل کر گھر کے کام کاج بھی کر سکتی ہے۔

آج کل میڈیا اور غیر مسلم اس پروپیگنڈہ میں لگے ہوئے ہیں کہ حجاب ایک عورت کی آزادی کو سلب کرتا ہے حالانکہ یہ اس کے با لکل مترادف ہے۔ کیونکہ اسلام کسی بھی شخص پہ کوئی بھی چیز زبردستی مسلت نہیں کرتا۔ مذ ہب اسلام بہت ہی آسان اور فطرت انسانی پر مبنی ہے۔

اگر مغربی معاشرے کی بات کی جائے تو وہاں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ مسلمان انتہا پسند ہیں حالانکہ اسلام میں انسانوں کے حقوق کو خاص اہمیت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ۔ اور حجاب کو عورت کی آزادی کو ختم سمجھنے کے مساوی سمجھا جاتا ہے۔ جو کہ تاثر بالکل غلط ہے ۔ موجودہ سروے کے مطابق مسلمان عورتوں میں حجاب کی اہمیت اور بھی بڑھ گئی ہے ۔ اور وہ حجاب کو اپنی زندگی کا حصہ بنانا پسند کرتی ہیں ۔

0 comments: