اسلام فطرت انسانی پر مبنی ہے ۔ اسلام ایک ایسا مذ ہب ہے کہ جس میں ہر مسلمان کے دوسرے مسلمان پر کچھ حقوق ہیں کہ جن پر عمل پیرا ہو کر مسلمان روحانی سکون حاصل کر سکتا ہے۔ ایک مسلمان صوم و صلوہ کا پابند تو ہوتا ہی ہے اس کے علاوہ اس پر کچھ ایسی اخلاقی زمہ داریاں بھی ہیں جو مسلمان ہونے کے ناطے ان پر عمل پیرا ہونا بہت ضروری ہیں ۔
سچایٗ کا پیکر
ایک اچھے مسلمان کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ وہ ایک سچا اور اپنے قول و فعل کا پکا انسان ہوتا ہے۔ وہ اپنی زند گی کہ کسی پہلو میں جھوٹ کا سہارا نہیں لیتا ۔
ایمان دار
ایک اچھا مسلمان بہت ہی ایمان دار اور دوسروں کی مدد کرنے والا ہوتا ہے ۔ کیونکہ مسلمان ہونے کی حیثیت سے ایمان دار ہونا بنیادی پہلو ہے۔ جو کہ ہر مسلمان کے لیے بہت ضروری ہے۔
دوسروں کے دکھ درد میں شامل ہونے والا
ایک مسلمان جب بھی تکلیف میں ہو گا تو دوسرا مسلمان اس کی مدد کے لیے تہہ دل سے اس کی مدد کرنے اور اس کے دکھ درر میں شامل ہو گا ۔ کیونکہ مسلمان اپنے مسلمان بھائ کی تکلیف برداشت نہیں کر سکتا۔
اچھا مشورہ دینے والا
ایک اچھا مسلمان جب بھی اپنے کسی مسلمان بھائ کو مشورہ دے گا تو پوری ایمان داری اور فائدہ مند مشورہ ہی دے گا ، کیونکہ مسلمان کوایک اچھا مشورہ دینا بھی دوسرے مسلمان پر ایک امانت ہے ۔
خوش اخلاق
ایک اچھے مسلمان کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ وہ بہت خوش اخلاق ہوتا ہے۔ کیونکہ اسلام میں اخلاق کی بہت اہمیت ہے۔ کہ اچھا مسلمان ایسا ہے کہ اس کی زبان سے دوسرا مسلمان محفوظ ہے ۔
عاجز اور خاکسار
مسلمان بہت ہی خاکسار اور عاجزہوتا ہے غرور و تکبر اس کے پاس سے بھی نہیں گزرتا ۔
اللہ کا شکر گزار بندہ
ایک اچھا مسلمان ہر حال میں اپنے اللہ کا شکر ادا کرتا ہے ۔ اس پر جو بھی مصیبت یا پریشانی آ ے وہ اپنے اللہ کا خندہ پیشانی سے سر خم کرتا ہے ۔ اور اس مصیبت یا پریشانی کو اللہ کی رضا سمجھ کر اس کو قبول کرتا ہے ۔
صوم و صلوہ کاپابند
مسلمان ہمیشہ پانچ وقت کا نمازی اور آخرت کی زندگی کو ترجیح دینے والا ہوتا ہے ۔ کیونکہ وہ جانتا ہے کہ یہ زندگی عارضی ہے اور آخرت کی زندگی دائمی اور نا ختم ہونے والی زندگی ہے ۔ اگر اس دنیا میں ایک اچھے مسلمان کی حثیت سے زندگی گزار لی تو آخرت کی زندگی سنور جائے گی۔
اعتدال پسند
مسلمان ہمیشہ اعتدال پسند اور کسی بھی چیز کی زیادتی پسند نہیں کرتا ۔ کیو نکہ وہ جانتا ہے کہ اسلام اعتدال پسند کرتا ہے۔
درگزر کرنے والا
مسلمان ہمیشہ دوسروں کی غلطیوں کو معاف کرنے والا اور کسی بھی قسم کی زیادتی جو اس کے ساتھ ہوئی ہو اس کو اللہ کی رضا کی خاطر معاف کردیتا ہے۔
اللہ کی خشنودی کا خواہاں
ایک اچھے مسلمان کی یہ ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ اللہ رب العزت کی رضا حاصل ہو۔
View the Original article
0 comments:
Post a Comment