رمضان میں ھمیں کن باتوں کا خیال رکھنا چاہیے

on Thursday, July 26, 2012

اسلام ایک مکمل دین ہے اور اس میں انسانی زندگی کے ہر پہلو کا زکر ہے ۔ اسلام کے بنیادی ارکان میں سے ایک اہم رکن روزہ بھی ہے ۔ اس بابرکت مہینہ میں ہمیں کم سے کم کن باتوں کا خیال رکھنا چاہیے ۔ ان کے حوالے سے کچھ باتیں کروں گا۔

۱۔ اللہ سے گفتگو

ویسے تو ہمیں رمضان المبارک کے علاوہ بھی پانچ وقت نماز خشوع خضوع سے ادا کرنی چاہیے۔ لیکن رمضان المبارک میں اللہ رب العزت ایک نیکی کا ثواب ۷۰ گنا بڑھا دیتا ہے ۔ اور اللہ سے گفتگو زکر و ازکار کی صورت میں بھی کر سکتے ہیں ۔

۲۔ دوسروں کی مدد کا جزبہ

بہت سارے لوگ آپ کے ارد گرد ایسے ہیں جنیہں آپ کی مدد کی ضرورت ہے ۔ تو ہمیں چاہیے کہ اس مبارک مہینے میں زیادہ سے زیادہ دوسروں کے مدد کریں. اس مبارک مہینہ میں اللہ کی رضا حاصل کرنا ہمارا اولین فریضہ ہونا چاہیے ۔

۳۔ پڑوسیوں کا خیال

رمضان المبارک میں اپنے پڑوسیوں کا خاص خیال رکھیں ۔ یہ ہر گز نہ ھو کے آپ پیٹ بھر کے کھا پی لیں اور آپ کا پڑوسی بھوکا سو جاٰے ۔ تو اس طرح آپ کے روزہ کا مقصد حاصل نہیں ہو گا ۔ اس لیے پڑوسیوں کو اسلام نے بہت حقوق دے ہیں ان کا خاص خیال رکھں۔

۴۔قران کی تلاوت کا معمول

رمضان المبارک میں قران پاک کی تلاوت کا معمول بنا لیجے ۔ کوشش کریں کے دن میں ایک پارہ ضرور پڑھ لیں ۔ اس طرح آپ رمضان المبارک کے آخر تک کم سے کم ایک قران پاک کا ختم کا شرف حاصل کر لیں گے۔

۵۔ فضولیات سے پرہیز

رمضان المبارک میں جتنا ہو سکے فضول کاموں اور باتوں سے پرہیز کرنا چاہیے اور زیادہ سے زیادہ اللہ کے عبادت میں مشغول رہنا چاہیے ۔

۶۔  صدقہ خیرات

رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ غریب لوگوں کی مدد کریں ۔ ان کے دکھ سکھ میں شامل ہوں ۔ تاکہ روزہ کی اصل روح حاصل ہو۔

0 comments: